Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عمران خان حکومت کا یہ آ خری سال ہے۔بلاول بھٹو

آصف زرداری شکاری ہیں وہ کھلاڑی کا شکار کریں گے

اسلام آ باد (نیوز پلس)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ ہمیں روکنا چاہتا ہے، فریال تالپور کے کیس میں نیب ہمیں دباؤ میں لانا چاہتا ہے آصف زرداری اب باہر آرہے ہیں، ان کا علاج ہو گا، وہ شکاری ہیں اور کھلاڑی کا شکار کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کی ایک اورمیڈیکل رپورٹ عدالت کے سامنے پیش کی گئی، میڈیکل رپورٹ پر ہی آصف علی زرداری کو ضمانت ملی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم جج صاحبان کے شکر گزار ہیں جنہوں نے انصاف کیا، ان لوگوں کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے آصف علی زرداری کی رہائی کے لیے دعائیں کیں۔انہوں نے کہا کہ نیب اور حکومت کا گٹھ جوڑ ہمیں روکنا چاہتا ہے، فریال تالپور کے کیس میں نیب ہمیں دباؤ میں لانا چاہتا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا زرداری اب باہر آرہے ہیں، ان کا علاج ہو گا، وہ شکاری ہیں اور کھلاڑی کا شکار کریں گے۔
حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نالائق اور نااہل حکومت نے سیاست اور معیشت کو تباہ حال کر دیا ہے۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے ایک بار پھر دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی حکومت کا یہ آخری سال ہے، میں کسی کے اشارے پر نہیں کہہ رہا بلکہ عوام کی یہی خواہش ہے، اب عوامی امنگوں کے مطابق جمہوری حکومت آئے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More