واشنگٹن(نیوزپلس) عمان نے 2 امریکی شہریوں کے بدلے 240 حوثی باغیوں کو رہا کردیا ہے،حوثیوں نے ایک امریکی شہری بلال فطین کی باقیات دی ہیں تاہم اس کی موت کی وجوہات نہیں بتائیں،حوثیوں کی رہائی پر حوثی ترجمان محمد عبدالسلام نے کہا کہ ہم عمان میں پھنس جانے والے شہریوں اور زخمیوں کی واپسی پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔
امریکی صدارتی محل وائٹ ہاﺅس کے مطابق 2 امریکی شہریوں سندرا لولی اور میکائیل گدا کو حوثی باغیوں نے رہا کردیا ہے جب کہ ایک شہری بلال فطین کی باقیات دی ہیں تاہم اس کی موت کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔امریکی نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر رابرٹ اوبرائن نے قیدیوں کی تبادلے اور امریکی شہریوں کی باحفاظت رہائی کی کوششوں پر سعودی شاہ سلمان اور ریاست عمان کے سلطان ہیثم بن طارق السعید کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری جانب امریکی قیدیوں کے بدلے 240 حوثی باغی 2 عمانی طیاروں کے ذریعے یمن کے دارالحکومت صنعا پہنچے ہیں۔حوثیوں نے عمان میں لاپتہ ہوجانے والے اپنے 240 حامیوں کی واپسی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔حوثی ترجمان محمد عبد السلام نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ عمان میں پھنس جانے والے شہریوں اور زخمیوں کی واپسی پر اللہ کے شکر گزار ہیں۔