عمانی فاسٹ بالر بلال خان نے شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا
عمان کے فاسٹ بالر بلال خان نے ایک روزہ بین الااقوامی کرکٹ میں پاکستانی فاسٹ بالر شاہین شاہ آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا۔
بلال خان ون ڈے کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے والے فاسٹ باؤلر بن گئے ہیں اور انہوں نے یہ کارنامہ اپنے 49 ویں میچ میں سرانجام دیا ہے۔
37 سالہ میڈیم پیسر بلال خان نے نمیبیا کے خلاف آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ لیگ 2 کے میچ کے دوران یہ اہم اعزاز اپنے نام کیا۔
نمیبیا کے خلاف بلال نے 10 اوورز میں 50 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی اور 49 ون ڈے میچوں میں 101 وکٹیں ھاصل کر لیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے کیریئر کے 51 ویں ون ڈے میچ میں 100 وکٹیں مکمل کی تھیں۔
خیال رہے کہ ون ڈے کرکٹ میں وکٹوں کی تیز ترین سینچری کا ریکارڈ نیپال کے اسپنر سندیپ لمیچانے کے پاس ہے جنہوں نے 42 میچز میں 100 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔