Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان جھگڑا نیا رخ اختیار کر گیا

علیزے شاہ اور منسا ملک کے درمیان جھگڑا نیا رخ اختیار کر گیا

دونوں اداکاراؤں نے 2023 میں ڈرامے میں ایک ساتھ کام کیا تھا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ علیزے شاہ اور اداکارہ منسا ملک کے درمیان جھگڑا نیا رخ اختیا کر گیا، علیزے شاہ نے منسا ملک کو قانونی نوٹس بھیج دیا

علیزے شاہ اور منسا ملک نے 2023 میں نجی ٹی وی چینل کے ڈرامے میں ایک ساتھ کام کیا تھا جہاں دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا جو اس قدر بڑھا کہ نوبت ہاتھا پائی تک آگئی تھی۔

علیزے شاہ نے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کو سوشل میڈیا پر کھل کر بیان کرتے ہوئے پورا قصہ بتایا تھا کہ ڈرامے کے سیٹ پر منسا ملک نے پہلے انہیں تھپڑ مارا جس کے جواب میں انہوں نے بھی چپل دے ماری۔

اداکارہ علیزے نے اب منسا ملک کو قانونی نوٹس بھیج دیا ہے اور ہتک عزت کا الزام لگاتے ہوئے اگلے 48 گھنٹوں کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے اور ساتھ ہی معاملہ عدالت لے جانے کے حوالے سے بھی خبردار کیا۔

اداکارہ علیزے نے قانونی نوٹس کی تصاویر اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر بھی شئیر کرنے کے بعد ڈیلیٹ کر دی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More