Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

علامہ محمد اقبال کی شاعری عمل اور خود شناسی کی لازوال دعوت ہے، وزیراعظم

علامہ محمد اقبال کی شاعری عمل اور خود شناسی کی لازوال دعوت ہے، وزیراعظم

سعودیہ، قطر کو کہا آپ نے ہمیشہ مدد کی، اب کشکول نہیں پروگرام لیکرآؤں گا، وزیراعظم

 پاکستان قدرتی دولت سے مالا مال ہے، اس میں سرمایہ کاری کریں، منافع کمائیں،یوم اقبال کی تقریب سے خطاب

لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی شاعری اپنے وقت کی عکاسی ہی نہیں بلکہ عمل اور خود شناسی کی لازوال دعوت بھی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اعتدال پسندی سے بلند ہو کر غیر متزلزل ایمان اور محنت کے ذریعے عظمت حاصل کریں۔

 وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب اور قطر گئے تو وہاں بتایا کہ آپ نے پاکستان کی ہمیشہ مدد کی ہے، لیکن اب آپ کے پاس کشکول لیکر نہیں آؤں گا بلکہ پروگرام لیکر آؤں گا۔

یوم اقبال پر تقریب سے خطاب میں انہوں نے مزید کہا کہ سعودی اور قطر کی قیادت کو بتایا کہ پاکستان قدرتی دولت سے مالا مال ہے، اس میں سرمایہ کاری کریں، منافع کمائیں، اس سے پاکستان بھی ترقی کی جانب گامزن ہو گا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ یہ پیغام ہر جگہ جا کر دیتے ہیں، یہ صرف لفاظی نہیں ہے، ہم سب مل کر یہ کریں گے اور پاکستان کو عظیم بنائیں گے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آیئے آج کے دن ہم علامہ اقبال کے وژن پر عمل پیرا ہونے ، انصاف ،مساوات اور اعلیٰ ظرفی کے نظریات پر مبنی قوم کی تعمیر کا عہد کریں۔ آج ہم بصیرت افروز شاعر اور فلسفی ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ہفتہ کو علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ ان کے افکار اور تحریروں نے ہماری قوم کے طرز عمل پر گہرے اثرات مرتب کئے ہیں اور وہ ہمارے لئے چراغ راہ کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ہمیں پاکستان کی ترقی اور استحکام کےلئے انتھک محنت پر زور دیتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ علامہ محمد اقبال کی شاعری اپنے وقت کی عکاسی ہی نہیں بلکہ عمل اور خود شناسی کی لازوال دعوت بھی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اعتدال پسندی سے بلند ہو کر غیر متزلزل ایمان اور محنت کے ذریعے عظمت حاصل کریں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنی پوسٹ میں علامہ محمد اقبال کے درجہ ذیل اشعار بھی پوسٹ کئے۔

تمنا آبرو کی ہو اگر گلزارِ ہستی میں
تو کانٹو ں میں الجھ کر زندگی کرنے کی خو کر لے
نہیں یہ شان خودداری ہیں، چمن سے توڑ کر تجھ کو
کوئی دستار میں رکھ لے، کوئی زیبِ گلو کرلے

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ ہم علامہ اقبال کا یوم پیدائش منا رہے ہیں، آئیے ہم آج کے دن اپنی زندگی میں علامہ اقبال کے وژن پر عمل پیرا ہونے اور ایک ایسی قوم کی تعمیر کا عہد کریں جو علامہ محمد اقبال کے انصاف، مساوات اور اعلیٰ ظرفی کے نظریات کی عکاسی کرے۔

 

 

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More