کراچی (نیوز پلس) اداکارہ و گلوکارہ عروا حسین اور بھارتی فلم انڈسٹری کی اداکارہ جھانوی کپور کا برائیڈل شوٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے جس میں دونوں اداکارائیں بالکل ایک جیسی دکھائی دے رہی ہیں۔
پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اداکارہ، گلوکارہ، وی جے اور ماڈل عروا حسین کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ انسٹا گرام پر برائیڈل شوٹ کی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں وہ نہایت حسین نظر آ رہی ہیں۔
عروا کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں انہوں نے ایک خوبصورت دُلہن کا روپ دھارا ہوا ہے اور اپنے سر پر لی گئی نازک سی اوڑھنی کو ہاتھوں سے تھاما ہوا ہے۔ عروا اس خوبصورت لباس اور زیورات میں کسی اپسرا سے کم نہیں لگ رہی ہیں۔