Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عراقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل احمد داؤد سلمان کی جنرل ساحرشمشاد سے ملاقات

عراقی سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل احمد داؤد سلمان کی جنرل ساحرشمشاد سے ملاقات

پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا اعتراف

راولپنڈی:   عراق کے سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل احمد داؤد سلمان نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشادسے ملاقات کی۔

آئی ایس پی ار کے مطابق ملاقات کے دوران دوطرفہ دلچسپی کے امور بشمول سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت اوردونوں ممالک کے درمیان سیکیورٹی و دفاعی تعاون کو بڑھانے پر  تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عراقی سیکرٹری دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی۔عراقی سیکرٹری دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے عوام اور مسلح افواج کی قربانیوں کا اعتراف کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More