Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے ، ژوب میں ہلاک دہشت گرد افغانی تھا ۔ آئی ایس ٌی آر

عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرے ، ژوب میں ہلاک دہشت گرد افغانی تھا ۔ آئی ایس ٌی آر

راولپنڈی:  آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے سمبازہ میں ہلاک ہونے والا دہشت گرد افغان شہری تھا۔

پاک فوج کے شعئبہ ےعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 جنوری کو بلوچستان کے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے سمبازہ میں دہشت گردی میں ملوث ایک افغان شہری ہلاک ہوا۔

دہشت گرد کی شناخت محمد خان احمد خیل کے نام سے ہوئی، جو حاجی قاسم داوران خان کا بیٹا اور افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ضلع وزیرخوا کے گاؤں بِلورائی کا رہائشی تھا۔

ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد 20 جنوری کو اس کی لاش عبوری افغان حکومت کے حکام کے حوالے کر دی گئی۔

 یہ واقع پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہریوں کے ملوث ہونے کا ناقابل تردید ثبوت ہے،

عبوری افغان حکومت سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور دہشت گردوں کو پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ کاروائیوں کے لئے افغان سرزمین استعمال کرنے سے روکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More