Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

عالمی برادری خاموش تماشائی بننے کے بجائے دنیا میں اُصول، سچائی اور قانون کی بالادستی کی حامی بن کر بھارتی مودیوں کی انتہا پسندی کو روکے۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

’کشمیریوں کو سلام ہے، اُن کی قربانیاں عظیم ہیں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد (نیوز پلس)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کو عبادات سے روکنا سیکیولر بھارت کی موت ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ’عالمی برادری خاموش تماشائی بننے کے بجائے دنیا میں اُصول، سچائی اور قانون کی بالادستی کی حامی بن کر بھارتی مودیوں کی انتہا پسندی کو روکے۔‘انہوں نے مزید ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’کشمیریوں کو سلام ہے، اُن کی قربانیاں عظیم ہیں۔ اُن کا جذبہ اور اپنے نصب العین سے وابستگی بھارت کو شکست دے چکی ہے۔ اپنے آئینی اور جمہوری حق کے لیے برسرپیکار کشمیریوں کی حمایت سچائی، اُصول اور جمہوریت کی حمایت ہے۔‘فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مودی کی فسطائیت اور ظلم، 9 لاکھ قابض فوج کی بندوقیں کشمیریوں کے حق کو دبا نہیں سکتیں۔ مسلمانوں کو ان کے مذہبی شعائر اور عبادات سے روکنا سیکولر بھارت کی موت ہے۔اس کے علاوہ اُن کا کہنا تھا کہ کشمیری ماوں، بہنوں اور بیٹیوں کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ ہمیں ان پر فخر ہے۔ پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک ان کے شانہ بشانہ ہے۔کشمیر سے ہمارا رشتہ لا الہ الا اللہ کے ابدی پیغام پر مبنی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More