عائزہ خان بھارت میں کام کرنے کے لئے تیار
پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی صف اول کی خوبرو اداکارہ عائزہ خان نے بھی بھارت انڈسٹری میں کام کرنے کی ہامی بھر لی۔
اداکارہ عائزہ خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر چند گھنٹے قبل نئی اسٹوریز شیئر کی ہیں۔
اسٹوری میں عائزہ خان کو جہاز کا سفر کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اداکارہ نے اس اسٹوری کو ’واٹس نیکسٹ‘ کا کیپشن دیا ہے۔
اداکارہ نے اپنی اسٹوری میں پاکستان اور بھارت کے جھنڈوں کے درمیان ہاتھ ملانے کے ایموجی کا بھی استعمال کیا ہے۔

اس اسٹوری میں اداکارہ نے کسی بھی قسم کی معلومات شیئر کرنے سے گریز کیا ہے مگر معلوم ہوتا ہے کہ آیا عائزہ خان کو جَلد کسی بھارتی برانڈ کی تشہیر کرتے یا پھر کسی پروجیکٹ میں اداکاری کرتے دیکھا جا سکے گا۔
عائزہ خان کی اس پوسٹ میں انہیں اداکارہ زاہد احمد اوت فیروز خان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔