Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

طالبان کو‘بدترین’طریقے سے ایسا نشانہ بنائیں گے جو پہلے کبھی نہیں بنایا گیا ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ

ایسی طاقت استعمال کریں گے جو امریکا نے پہلے کبھی استعمال نہیں کی ہوگی

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نائن الیون حملوں کے متعلق تقریب میں افغان جنگ کے حوالے سے کہا ہے کہ طالبان کو‘بدترین’طریقے سے ایسا نشانہ بنائیں گے جو پہلے کبھی نہیں بنایا گیا ہوگا۔خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے نائن الیون حملوں کے 18 سال مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ‘گزشتہ چار دنوں میں امریکی فورسز نے دشمن کو ایسا بدترین نشانہ بنایا ہے جو اس سے پہلے کبھی نہیں بنایا گیا تھا اور اس کو جاری رکھیں گے’۔ڈونلڈ ٹرمپ نے نشانے بنانے کی نوعیت کی وضاحت کیے بغیر کہا کہ‘اس کے لیے گزشتہ ہفتے افغانستان میں ایک حملے میں امریکی فوجی کی ہلاکت کے ردعمل میں طالبان سے مذاکرات منسوخی کے بعد حکم دیا گیا تھا’۔امریکا میں دوبارہ کبھی حملے کی صورت میں انتہاپسندوں کو خبردار کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ‘اگر کسی وجہ سے وہ ہمارے ملک میں واپس آگئے تو پھر وہ جہاں کہیں بھی ہوں گے ہم وہاں پہنچ جائیں گے اور طاقت استعمال کریں گے’۔پینٹا گون میں اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ‘ایسی طاقت استعمال کریں گے جو امریکا نے پہلے کبھی استعمال نہیں کی ہوگی’۔امریکی صدر نے کہا کہ‘میں صر جوہری طاقتوں کے حوالے سے بات نہیں کررہا ہوں، انہوں نے کبھی نہیں دیکھا ہوگا جو کچھ ان کے ساتھ ہوگا’۔یاد رہے کہ امریکا میں 11 ستمبر 2001 کو ہونے والے حملے کے حوالے سے نیویارک اور واشنگٹن میں مختلف تقاریب منعقد کی گئی جہاں تقریباً 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More