کابل (مانٹیرنگ ڈیسک) طالبان کے ہاتھو ں اغواء ہو نے وا لے دوغیر ملکی امریکی رہا ہو گئے ہیں طالبان نے دونوں مغویوں کو 2016 ء میں کابل سے اغوا ء کیا تھا تفصیلات کے مطابق امریکی یونیورسٹی کے پروفیسروں کو امریکی ہیلی کاپٹر کے ذریعے افغانستان کے صوبے زابل سے روانہ کیا گیا جبکہ امریکی پروفیسروں کی رہائی کے بدلے طالبان کے تین رہنماوں کو رہا کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق طالبان نے کہا ہے کہ انہوں نے افغانستان میں یرغمال بنائے دونوں غیر ملکی پروفیسرز کو رہا کر دیا ہے، طالبان نے دونوں غیر ملکیوں کو 2016ء میں کابل میں اغوا کیا تھا۔رہائی پانے والے پروفیسروں میں امریکا کے کیون کنگ اور آسٹریلیا کے ٹیموتھی ویکس ہیں جبکہ امریکی سفارت خانے کی جانب سے رہائی پر ابھی کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ادھر افغان میڈیا کے مطابق گزشتہ شام افغانستان کی بگرام جیل سے رہا کیے گئے انس حقانی سمیت طالبان کے 3 رہنما بھی قطر پہنچ گئے ہیں، امریکی پروفیسروں کی رہائی کے بدلے طالبان رہنماوں کو رہا کیا گیا تھا۔