طاقتور ترین پاسپورٹس میں پاکستانی پاسپورٹ کمزور ترین قرار
پاکستانی پاسپورٹ بدستور علامی درجہ بندی میں چوتھے نمبر
اسلام آباد (نیوزپلس) 2022 کی عالمی درجہ بندی میں پاکستانی پاسپورٹ بدستور چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ ہے جو کئی سالوں سے اسی پوزیشن پر چلتا آ رہا ہے جبکہ جاپان اور سنگاپور نے اپنی پاسپورٹ کی درجہ نمدی میں نمبر ون رہا
ہینلے پاسپورٹ انڈیکس نے 2022 کی پہلی سہہ ماہی فہرست کے لئے مجموعی طور پر 199 ممالک کے پاسپورٹ کی درجہ بندی کی ہے جس کے تحت پاکستانی پاسپورٹ عالمی درجہ بندی کمزور ترین پاسپورٹس میں شامل اور بدستور چوتھے نمبر پر رہا جبکہ جاپان اور سنگا پور نے مشترکہ طور پر عالمی نمبر پاسپورٹس پر براجمان ہے،جاپان اور سنگاپور کے شہری 192 ممالک میں بغیر ویزا سفر یا ائیرپورٹ پہنچتے ہی ویزا حاصل کر سکتے ہیں
188 ممالک کے ساتھ ڈنمارک، فرانس، نیدرلینڈز، سوئیڈن اور آسٹریا کے پاسپورٹس چوتھے نمبر پر رہے جبکہ پرتگال اور آئرلینڈ کے پاسپورٹس کے حامل افراد 187 ملکوں میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کی سہولت حاصل کرسکتے ہیں۔
186 ممالک میں یہ سہولت حاصل کرنے والے پاسپورٹس سوئٹزرلینڈ، امریکا، برطانیہ، ناروے، بیلجیئم اور نیوزی لینڈ کے شہریوں کے پاس ہیں، جبکہ یونان، مالٹا، چیک ریپبلک اور کینیڈا کے پاسپورٹس اس فہرست میں 8 ویں نمبر پر رہے۔
پولینڈ اور ہنگری کے پاسپورٹ 183 ممالک کے ساتھ 8 ویں، لتھوانیا اور سلواکیہ 9ویں اور ایسٹونیا، لٹویا اور سلوانیا 10 ویں نمبر پر موجود ہیں۔
اس کے برعکس جن خطوں کے شہریوں کو سب سے کم ممالک میں مفت ویزا یا ایئرپورٹ پر ہی ویزا کی سہولت میسر ہے ان میں پہلے اور دوسرے نمبر پر افغانستان اور عراق کے شہری شامل ہیں، جن کو صرف بالترتیب 26 اور 28 ممالک میں یہ سہولت حاصل ہے، جبکہ شام کے پاسپورٹ کے حامل افراد صرف 29 ملکوں میں اس سہولت سے استفادہ کر سکتے ہیں۔
پاکستانی پاسپورٹ بدستور چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ ہے مگر اس بار ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کی سہولت 32 کی بجائے 31 ممالک تک گھٹ گئی ہے جبکہ یمن اور صومالیہ کے پاسپورٹس بالترتیب 5 ویں اور چھٹے نمبر پر بدترین قرار پائے۔
فلسطین اور نیپال کے پاسپورٹ 7 ویں اور شمالی کورین پاسپورٹ 8 ویں نمبر پر رہا۔
خیال رہے کہ ہینلے کے علاوہ آرٹن کیپل کی جانب سے بھی پاسپورٹ انڈیکس کو جاری کیا جاتا ہے جس میں 193 ممالک اور 6 خطوں کو شامل کیا جاتا ہے۔
اس انڈیکس میں سب سے طاقتور پاسپورٹ ایک مسلم ملک کا قرار پایا ہے جو متحدہ عرب امارات ہے جس کے بعد سوئیڈن، فن لینڈ، اٹلی دوسرے، جرمنی، نیدرلینڈز، ڈنمارک، آسٹریا، فرانس، اسپین، سوئٹزرلینڈ، جنوبی کوریا اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔
عالمی درجہ درجہ بندی میں پاکستانی سبز پاسپورٹ کمزور ترین پاسپورٹ کی فہرست میں شامل ہے تاہم ویزا آن ارائیول کی سہولت 38 ممالک کے لئے دستیاب ہے قرار دی گئی ہے