ضروری نہیں کہ ہر کوئی عورت کو صرف گندی نظر سے ہی دیکھے، حرا ترین
پاکستانی اداکارہ و ماڈل حرا ترین نے کہا ہے کہ ضروری نہیں کہ ہر کوئی عورت کو صرف گندی نظر سے ہی دیکھے۔
حرا ترین نے نجی فیشن میگزین کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی اور مختلف امور پر گفتگو کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین اور مردوں کے مسائل اور امریکا چھوڑ کا پاکستان میں رہائش اختیار کرنے کے حوالے سے کھل کر بات کی۔
اداکارہ نے پروگرام کے دوران اعتراف کیا کہ فیمنسٹ ہوں لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ آپ خواتین کے حقوق کے لیے ایک ہی انداز میں بات کی جائے،عورت مارچ میں شرکت کے لیے دعوت موصول ہوئی تھی لیکن اس میں شرکت نہیں کی کیونکہ اس مارچ کے کئی مقاصد ہیں، وہ خالص خواتین کے حقوق اور خود مختاری کے لیے نہیں ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین پر تشدد کا کوئی مقصد نہیں، وہ ہر صورت میں قابل مذمت ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں، گھریلو تشدد سمیت خواتین پر کسی طرح کا کوئی تشدد نہیں ہونا چاہیے۔
حرا نے مزید کہا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان میں جو مزے خواتین کے ہیں وہ مزے کہیں اور نہیں، پاکستان میں خواتین کی عزت کی جاتی ہے، انہیں اہمیت دی جاتی ہے، اگر وہ بولڈ لباس میں جائیں گی تو یقینی طور پر لوگ انہیں دیکھیں گے لیکن مردوں کے دیکھنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ہر وقت گندی نظروں اور سوچ سے دیکھیں۔
انہوں نے اپنی بات کی وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین کی عزت کی جاتی ہے، انہیں اہمیت دی جاتی ہے۔ اب اگر کوئی خاتون بولڈ لباس میں باہر جائیں گی تو یقینی طور پر لوگ انہیں دیکھیں گے لیکن مردوں کے دیکھنے کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ہر وقت گندی نظروں اور سوچ سے ہی خواتین کو دیکھیں۔
انہوں نے کہا کہ بعض مرد اس لئے بھی بولڈ لباس میں خواتین کو دیکھیں گے وہ یہ دیکھنا چاہ رہر ہوں گے کہ وہ کون ہیں کہاں سے آئی ہیں وغیرہ۔