Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

صومالیہ:کرپشن کے الزام میں وزیراعظم حسین رابیل کے تمام اختیارات معطل

صدر عبداللہ کا فیصلہ ایک بلواسطہ بغاوت ہے ۔ ترجمان وزیر اعظم ہاؤس

موغادیشو (نیوزپلس / ویب ڈیسک) صومالیہ کے صدر محمد عبداللہ نے وزیراعظم محمد حسین رابیل سمیت میرین کمانڈر فورس کے کمانڈر کو بھی عہدوں سے ہٹا دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں وزیراعظم کو ہٹائے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ صدر نے وزیراعظم محمد حسین رابیل کے کرپشن میں ملوث ہونے پر ان کے اختیارات مکمل طور پرمعطل کردیے ہیں۔

صدارتی بیان میں وزیراعظم پر الزام عائد کرتے ہوئے کیا گیا ہےکہ محمد حسین رابیل زمینوں پر قبضے کے کیس کی تحقیقات میں اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے مداخلت کررہے تھے۔

جبکہ دوسری جانب صومالی وزیراعظم حسین رابیل کے دفتر نے صدر کے فیصلے کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اسے فوگی بغاوت کی ایک کوشش قرار دیا ہے۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق حسین رابیل پر امن انتقال اقتدار کے لیے الیکٹرول طریقہ کار میں اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

صدر محمد عبداللہ کے فیصلے پر صومالی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ صدر کا فیصلہ ایک بلواسطہ بغاوت ہے، وزیراعظم کے دفتر کے باہر فوجی اہلکار تعینات کرنے سے انہیں ذمہ داریاں انجام دینے سے نہیں روکا جاسکتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More