Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

صوبائی کابینہ پنجاب نے پرول ایکٹ 2019 کی منظوری دے دی

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت میں صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس

لاہور(نیوز پلس) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اہم اجلاس میں صوبائی کابینہ نے پرول ایکٹ 2019 کی منظوری دے دی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ہونے والے صوبائی کابینہ کا 22واں اجلاس میں پنجاب میں امن وامان کی صورت حال سے متعلق بریفنگ دی گئی۔صوبائی کابینہ کے اجلاس میں پنجاب بائیوانرجی کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کوبند کرنے جبکہ محکمہ اسکولز ایجوکیشن کی اسسمینٹ(assessment) پالیسی فریم ورک 2019 کی منظوری دے دی گئی۔اجلاس میں پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات مرحلہ وار ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا، سرکاری اسکولز میں طلبہ کے لیے اردو میڈیم کتابوں کی فراہمی کی منظوری دے دی گئی، پہلی کلاس سے پانچویں تک اردو زبان میں تعلیم دی جائے گی، پہلی کلاس سے پانچویں تک انگریزی کو بطورمضمون پڑھایا جائے گا۔صوبائی کابینہ اجلاس میں ڈسٹرکٹ وائلڈ لائف افسر کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف بنانے کی منظوری جبکہ پنجاب لوکل گورنمنٹ فنانس کمیشن کے قیام کی اصولی منظوری بھی دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More