صدر ٹرمپ کے حکم پر امریکی شہریت می منسوخی کی تیاریاں تیز، بھارتیوں کیلئے خطرے کی گھنٹی
وزارت انصاف کو ہرماہ شہریت منسوخی کے 100 سے 200 کیسز دینے کی ہدایت
صدر ٹرمپ کے حکم پر امریکی شہریت کے حامل لاکھوں ٖغیر ملکیوں کیلئے تشویشناک خبر سامنے آ گئی۔
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکا میں غیر ملکی نژاد امریکیوں کی شہریت منسوخ کرنے کی تیاریاں تیز کر دی گئیں، وزارت انصاف کو ہرماہ شہریت منسوخی کے 100 سے 200 کیسز دینے کی ہدایت کردی گئی۔امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے یو ایس سیٹزن اینڈ امیگریشن سروسز کو ہدایات نامہ جاری کر دیا ہے۔
وزارت انصاف کو ہرماہ شہریت منسوخی کے 100 سے 200 کیسز دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔وزارت انصاف کے مطابق 2017 سے اب تک شہریت منسوخی کے 120 کیسز ملے ہیں، امریکا میں شہریت لینے والوں کی تعداد 2 کروڑ 60 لاکھ افراد تک پہنچ چکی ہے۔
امریکی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ شماریات کے مطابق گزشتہ سال 8 لاکھ غیر ملکیوں نے امریکی شہریت حاصل کی، شہریت لینیوالوں کا تعلق میکسیکو، بھارت، فلپائن، ڈومینیکن ریپبلک اور ویتنام سے تھا۔سال 2018 میں وزارت انصاف کو شہریت منسوخی کے 90 کیسز موصول ہوئے، سال 2024 میں 13 کیسز رجسٹرڈ اور 8 میں شہریت منسوخ کردی گئی تھی۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور میں بھی شہریت منسوخی نے زور پکڑ لیا تھا۔
