Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

صدر ٹرمپ نےظہران ممدانی کے مقابلے میں ریپبلکن امیدوار کی شکست کی وجوہات بتا دیں

صدر ٹرمپ نےظہران ممدانی کے مقابلے میں ریپبلکن امیدوار کی شکست کی وجوہات بتا دیں

 

امریکی صدر ٹرمپ نے نیویارک سٹی کے نومتخب میئر ظہران ممدانی کے مقابلے میں ریپبلکن امیدوار کی شکست کی 2 وجوہات بتا دیں۔

 

نیویارک میں ہونے والے میئر کے انتخاب میں ٹرمپ کے حمایت یافتہ امیدوار اینڈریو کومو کو ڈیموکریٹ پارٹی کے مسلم امیدوار زہران ممدانی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ ٹرمپ کی بھرپور مہم اور مخالفت کے باوجود ممدانی نے فیصلہ کن کامیابی حاصل کی۔

الیکشن نتائج سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ ’’ووٹروں کے مطابق ریپبلکن کی شکست کی دو وجوہات ہیں — پہلی یہ کہ میں بیلٹ پر موجود نہیں تھا، اور دوسری وجہ ملک میں جاری حکومتی شٹ ڈاؤن ہے۔‘‘

 دوسری جانب سابق امریکی صدر باراک اوباما نے بھی حالیہ الیکشن اور نیویارک میئر کے الیکشن میں ڈیموکریٹس کی فتح پر جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر ٹرمپ کے حمایت یافتہ اینڈریو کومو نے اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے زہران ممدانی کو مبارکباد پیش کی اورکہا کہ ’’میں نیویارک کے عوام کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں اور زہران کو کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔‘‘

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More