ٹوکیو(نیوز پلس) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ٹوکیو میں جاپان کے وزیراعظم شنزوایبے سے اہم ملاقات کی ہے۔ صدر علوی نے شاہ ناروہیٹو کی تاجپوشی پر جاپانی وزیراعظم کو مبارک باد دی اور مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔ صدر عارف علوی نے کہا کہ دونوں ملکوں کے باہمی مفادات کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ صدر مملکت نے جاپانی وزیراعظم کیساتھ کشمیر کے مسئلے پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہاکہ جاپان بھارت کو کشمیر میں انسانی حقوق بحال کرنے پر مجبور کرے۔جاپانی وزیراعظم نے شاہ ناروہیٹو کی تاجپوشی کی تقریب میں شرکت پر صدر پاکستان کا شکریہ کیا۔اس موقع پر جاپانی وزیراعظم نے کہا کہ باہمی روابط سے مستقبل میں پاک جاپان تعاون کو فروغ حاصل ہوگا۔