Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

صدر آصف علی زرداری نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر گراؤنڈ فورسز جنرل لی چیاؤ منگ کو نشان امتیاز (ملٹری) عطاکیا

صدر آصف علی زرداری نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر گراؤنڈ فورسز جنرل لی چیاؤ منگ کو نشان امتیاز (ملٹری) عطاکیا

اسلام آباد:   صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر گراؤنڈ فورسز جنرل لی چیاؤ منگ کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کیا۔

 چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر گراؤنڈ فورسز کو نشان امتیاز (ملٹری) عطا کرنے کی خصوصی تقریب منگل کو یہاں ایوانِ صدر میں منعقد ہوئی جس

میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سمیت سروسز چیفس اور اراکین پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

تقریب میں غیر ملکی سفارتکار اور اعلیٰ سول و فوجی حکام بھی شریک ہوئے۔ جنرل لی چیاؤ منگ کو پاک چین دفاعی تعلقات کو بڑھانے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا ہے۔

 

تقریب میں جنرل لی چیاؤ منگ کے چار دہائیوں کے کیریئر اور چینی فوج میں ان کی نمایاں خدمات کا ذکر کیا گیا۔ ان کی ذہانت، انتظامی مہارت اور لگن نے انہیں ایک بہادر اور قابل افسر کے طور پر شہرت دی ہے جو چین اور اس سے باہر امن و استحکام کو فروغ دینے میں اہم ہے۔

جنرل لی چیاؤ منگ چین کے آس پاس امن اور استحکام کو برقرار رکھنے میں اپنی غیر معمولی پیشہ وارانہ مہارت کے لئے مشہور ہیں۔ پاکستان کے دوست کی حیثیت سے انہوں نے غیر متزلزل عزم کے ساتھ پاک چین فوجی تعلقات کو بہت مضبوط کیا۔ ان کی گرانقدر خدمات کے اعتراف میں صدر مملکت نے جنرل جنرل لی چیاؤ منگ کو نشان امتیاز (ملٹری) سے نوازا ہے۔

بشکریہ: اے پی پی

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More