صدرایشیائی ترقیاتی بینک مساتسوگو آساکاوا کی اسلام آباد کی سیر
ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈے پی) کے صدر مساتسوگو آساکاوا نے اسلام آباد کی سیر کی، پاکستان مانومنٹ پر ایک پودا لگایا اور یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے
اسلام آباد: وزارت اقتصادی امور نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر ماساتسوگو اسکاوا کو اسلام آباد کی سیر کرائی۔
منگل کو جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹر کاظم نیاز کے ہمراہ اے ڈی بی کےصدر نے شکرپڑیاں میں پاکستان مانو منٹس اور فیصل مسجد کا دورہ کیا۔پاکستان مانومنٹ پر صدر ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایک پودا لگایا اور یادگار شہداء پر پھول بھی چڑھائے۔
آمد پر اقتصادی امور کے سیکرٹری نےاے ڈی بی کے صدر ماساتسوگو اسکاوا کو گندھارا آرٹ البم، گلگت بلتستان کی ثقافتی ٹوپی اور خیبر پختونخوا سے شال پیش کی۔ماساتسوگو اسکاوانے پاکستان کی مانو منٹس کو نہ صرف ایک خوبصورت تفریحی مقام کے طور پر سراہا بلکہ ملک کے ثقافتی ورثے کی شاندار نمائندگی بھی کی۔
پاکستان مونومنٹس کے دورے کے بعد اے ڈی بی کے صدر ماساتسوگو اسکاوا اور سیکرٹری کا ظم نیاز فیصل مسجد کی طرف روانہ ہوئے۔ فیصل مسجد میں اے ڈی بی کےصدر کو اس کی تاریخ کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے مسجد کے اندر دکھائے گئے اسلامی فن اور دستکاری کو سراہا اور مسجد کے خوبصورت ڈیزائن اور تعمیراتی کام پر تبصرہ کیا۔
بشکریہ: اے پی پی