Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا ،وزیر داخلہ شیخ رشید

سمری ابھی تک کبینٹ ڈویژن سے واپس نہیں آئی

اسلام آباد (نیوزپلس) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہباز شریف کا نام ابھی تک ای سی ایل میں نہیں ڈالا گیا،کیونکہ کیبنیٹ ڈویژن سے سمری ابھی تک واپس نہیں آئی تاہم پیر یا منگل تک واپس آ سکتی ہے اس حوالے سے پچھلے کئی دنوں سے میڈیا میں شہباز شریف کے بارے میں شور برپا ہے ،اپنے ایک ویڈیو پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ یہ ایک ایسا کیس کہ جس میں پہلے ہی 14 ملزم پہلے ہی ای سی ایل میں ہیں ان کے خاندان کے پانچ ملزم کے نام مفرور ہیں، شہباز شریف خود نواز شیر کے گارنٹر ہیں

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سیدھا لندن نہیں جارہے تھے بلکہ شہباز شریف نے 15دن قطر میں قرنطینہ کے بعد یوکے جانا تھا پھر نواز شریف کے پاس جانا تھا اور ہمارے پاس ان کی کوئی میڈیکل رپورٹ نہیں آئی،وزیر داخلہ نے کہا کہ سمری پر فیصلہ لاء اور داخلہ کی وزارت کرے گی اور آپ کو پیر یا منگل انتظار کنا ہو گا امید ہے پیر یا منگل تک سمری آ جائے گی اور فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا

وفاقی وزیر داخلہ نے عید پر کرونا پر قابو پانے کے لئے پاک فوج سمیت دیگر اداروں کی کرونا پر بہرتین کام کرنے پر تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان تمام اداروں نے بہترین کام کیا ،جبکہ عوام نے بھی ایس او پیز پر عمل درآمد کیا ،انہوں نے کہا کہ پاکستان مین کورونا وائرس کی شرح کم ہوگئی ہے جبکہ بھارت کا ہولناک وائرس یوکے تک پھیل گیا یے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More