شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے افسروں اور جوانوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، آئی ایس پی آر
شمالی وزیرستان کے ضلع میر علی کے علاقے میں 16 مارچ ہفتہ کو دہشتگردوں کے حملے کو پسپا کرتے ہوئےشہید ہونے والے لیفٹینٹ کرنل سید کاشف علی (سکنہ کراچی) ، کیپٹن محمد احمد بدر (سکنہ تلہ گنگ)، حوالدار صابر (سکنہ خیبر)، نائیک خورشید (سکنہ لکی مروت)، سپاہی ناصر (سکنہ پشاور)، سپاہی راجہ (سکنہ کوہاٹ) اور سپاہی سجاد (سکنہ ایبٹ آباد) کی نماز جنازہ بنوں کینٹ میں ادا کر دی گئی ۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہداء کو ان کے آبائی علاقوں میں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا ۔
جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل انجم ریاض سمیت بڑی تعداد میں عسکری اور سول حکام جنازے میں شریک ہوئے ۔پاک فوج وطن عزیز کے دفاع کیلئے خون کے آخری قطرے تک اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرتی رہے گی۔
بشکریہ: اے پی پی