دبئی (نیوزپلس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کہتی ہیں کہ وہ اپنے شوہر کے بغیر نہیں رہ سکتیں۔
شعیب ملک کی 40ویں سالگرہ کے موقع پر اُن کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے لیے محبت بھرا پیغام جاری کیا ہے۔
ثانیہ مرزا نے انسٹاگرام پر شعیب ملک اور اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’اُس شخص کو سالگرہ مبارک ہو جس کے بغیر میری زندگی ادھوری ہے۔‘
اُنہوں نے اپنے شوہر کو دُعا دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ سال آپ کے لیے ڈھیر ساری خوشیاں اور کامیابیاں لیکر آئے۔‘
ثانیہ مرزا نے مزید کہا کہ ’جب آپ پریکٹس سے واپس آجائیں گے تو اُس وقت باقی کی باتیں بتاؤں گی۔‘
آخر میں اُنہوں نے کہا کہ ’شعیب، میں آپ سے بہت محبت کرتی ہوں۔‘
واضح رہے کہ قومی کرکٹر شعیب ملک آج اپنی 40ویں سالگرہ منارہے ہیں۔