شدید ڈپریشن کی وجہ سے انتہائی مشکل حالات سے گزری، ماہرہ خان
ڈپریشن ایک بیماری،علاج موجود،بات کرنا یا مدد مانگنا کسی کمزوری کی علامت نہیں،اداکارہ
کراچی: اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ شدید ڈپریشن کا شکار رہی، انتہائی مشکل حالات سے گزری ہوں۔
ایک پوڈکاسٹ میں اپنی ذہنی صحت کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ نے کہا کہ میں ماضی میں شدید ڈپریشن کا شکار رہی،اس مشکل وقت میں دوستوں، اہل خانہ، اور بیٹے کی مدد کیساتھ ساتھ ادویات اور روحانی تسکین سے بہت سہارا ملا اور زندگی کی طرف واپس لوٹنے میں کامیاب رہی۔
انہوں نے کہا کہ ڈپریشن یا دیگر ذہنی مسائل سے گزرنے والے افراد کو شرمندگی محسوس کرنے کے بجائے اپنی حالت کے بارے میں بات کرنی چاہیے اور ماہرین سے رجوع کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ڈپریشن ایک بیماری ہے جس کا علاج موجود ہے اور اس پر بات کرنا یا مدد مانگنا کسی کمزوری کی علامت نہیں ہے۔
ے کہا کہ ڈپریشن ایک کیمیائی عدم توازن کی وجہ سے پیدا ہوتا ہے، جس کے پیچھے مختلف اسباب ہو سکتے ہیں، لیکن یہ ایک قابل علاج مسئلہ ہے۔
ماہرہ نے بتایا کہ ان کے مشکل وقت میں ادویات نے سب سے زیادہ مدد کی اور وہ خدا کے قریب ہو گئیں۔