شادی کی تصاویر لیک کرنے کا الزام اشناہ شاہ کی بلاگر سے معافی
حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی اداکارہ اشنا شاہ نے فیشن بلاگر اے بی لاکھانی پر اپنی شادی کی تصاویر لیک ہونے کا الزام لگانے کے بعد گزشتہ روز ان سے معافی مانگ لی۔ انہوں نے انسٹاگرام اسٹوری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ اس کے بعد میں جس شرمندگی کا سامنا کروں گی اس سے معافی کی اہمیت کم نہیں ہوگی، میں اے بی لاکھانی سے عوامی طور پر معافی مانگنا چاہتی ہوں، انہوں نے مجھے یہ کرنے کو نہیں کہا لیکن میں اپنا نیا سفر اس بوجھ کے ساتھ شروع نہیں کرسکتی۔ انہوں نے مزید لکھا کہ اگر وہ بغیر اجازت بھی میری تقریب میں فوٹو گرافر لے آئے تو مجھے ان کی آن لائن رسوائی کرنے کا کوئی حق نہیں تھا، دنیا صرف یہاں ختم نہیں ہوجاتی۔انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے افسوس ہے کہ میں اپنی تکلیف آن لائن شیئر کررہی ہوں، مجھے دماغی صحت کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا زہریلی جگہ جہاں فائدے اور نقصانات دونوں ہیں۔ اے بی نے مجھ سے معافی مانگی ہے اور میں بھی ان سے معذرت کرنا چاہتی ہوں، اور اپنے مداحوں سے درخواست کرتی ہوں کہ ان کے ساتھ برا رویہ اختیار نہ کریں، ہم اس معاملے سے اب آگے بڑھ چکے ہیں۔