شکیل احمد
تحصیل رپورٹر۔سیہون شریف
سیہون شریف(نیوز پلس) سیہون شریف کے پرائیویٹ اسکول کے استاد کا دو کم سن بچیوں (طلباء)کے ساتھ ذیادتی کا الزام،استاد کو پولیس نے اپنی حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی تفصیلات کے مطابق سیہون شریف کے پرائیویٹ اسکول کے استاد غلام مصطفی مغل نے 10 سالا پانچھویں جماعت کی طلبہ پنکی ملاح اور 9 سالا خوشی ملاح کو جنسی ہراساں کیا جس پر طلبا ء کے والدین نے مقامی تھانہ میں رپورٹ درج کرا دی جبکہ پولیس نے بچوں کے والدین کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کر کے اسکول کے پرنسپل کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا جبکہ پولیس کی اہم ذرئع نے نیوز پلس کو بتایا کہ بچیوں کے والدین کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 125/2019 درج کرلیا گیا