Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں دو مختلف آپریشنز، 9 خوارج ہلاک، 4 گرفتار

سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں دو مختلف آپریشنز، 9 خوارج ہلاک، 4 گرفتار

سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے دو علاقوں میں 11 اور 12 جنوری کی درمیابی شب کارروائیاں کیں

راولپنڈی:  سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ آپریشنز کے دوران 9 خوارجی دہشت گرمارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گیارہ جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی انٹیلی جنس بنیاد پر ملنے والی اطلاع کے بعد دوسالی کے علاقے میں آپریشن کیا اور دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز سے نشانہ بنایا۔فائرنگ کے شدید تبادلے میں 6 خوارج ہلاک ہوئے، دو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے دوسرا آپریشن عام علاقے ایشام میں کیا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور دو زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا، مارے گئے خوارج عام شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں و ٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے۔

اعلامیے کے مطابق دہشت گردوں کے خاتمے کیلیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پْرعزم ہیں۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  کی شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

وزیراعظم شہباز شریف  نے شمالی وزیرِ ستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کرتے ہوئے دو مختلف کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دھشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کے متعلقہ افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ دھشتگردی کی عفریت کے ملک سے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔

 وزیر اعظم نے کہاکہ دھشتگردی کی اس جنگ میں مجھ سمیت پوری قوم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ شہبازشریف نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکار اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک کی سلامتی کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں،پوری پاکستانی قوم اپنی بہادر افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

 وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے شمالی وزیرستان میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہاہے کہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اپنے بیان میں محسن نقوی نے کہاکہ 9خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،بہادر سکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہاکہ قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، بہادر سکیورٹی فورسز ہمارا سرمایہ افتخار ہے۔

 انہوں نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More