Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان اور کے پی کے میں آپریشنز، 43 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان اور کے پی کے میں آپریشنز، 43 دہشتگرد جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کئے جس میں 9 دسمبر سے اب تک 43 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 12 اور 13 دسمبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں کاروائی کی۔ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت آپریشن میں 6 خارجی مارے گئے۔ 9 دسمبر سے اب تک کے پی میں 18 خارجی ہلاک ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 13دسمبر کو بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے 2 الگ الگ کاروائیاں کیں ، موسیٰ خیل اور پنجگور میں الگ الگ آپریشنز میں 10 دہشتگردوں کو ہلکا کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 9 دسمبر سے اب تک بلوچستان میں 25 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی ہلاکت سے فتنہ الخوارج اور بلوچستان میں سرگرم دیگر دہشتگرد گروہوں کو بڑا دھچکا لگا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کاروائیاں علاقے میں امن بحال ہو جانے اور خوارج کے خاتمے تک جاری رہیں گی ، سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More