Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں ٖفتنہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں ٖفتنہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں، 9 دہشت گرد ہلاک

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ 19 دسمبر کو خبیر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے دو مختلف کاروائیاں کی گئیں۔

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج کے خلاف دو الگ الگ کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 9 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 دسمبر کو دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، جہاں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 4 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دوسری کارروائی ضلع بنوں میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مزید 5 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک دہشت گرد بھارتی سرپرستی میں سرگرم تھے اور سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشت گرد کارروائیوں اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود کسی بھی مزید دہشت گرد عناصر کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قومی ایکشن پلان اور فیڈرل ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن عزمِ استحکام کے تحت سیکیورٹی فورسز ملک سے غیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے اپنی انسداد دہشت گردی کی مہم پوری شدت سے جاری رکھیں گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More