سیکیورٹی فورسز کی خبیر پختونخوا میں کاروائیاں ، بھارتی پراکسی یافتہ 31 خوارج جہنم واصل
خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں فتنہ الخوارج کے 31 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 13 اور 14 ستمبر کو خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں بھارت نواز دہشت گرد گروہ ’’فتنہ الخوارج‘‘ کے 31 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
ضلع لکی مروت میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا اور اس کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا،
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلی جنس بنیاد پر آپریشن کیا جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی پراکسی یافتہ خوارج کو ہلاک کیا گیا جب کہ دوسری کارروائی بنوں میں کی گئی جہاں فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 17 خوارج مارے گئے، ان کارروائیوں میں سکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کاروائی: بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک، دھماکہ خیز مواد بر آمد
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی دیگر بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو بھی انجام تک پہنچایا جا سکے۔ ، ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کی لعنت کو مکمل طور پرختم کیا جائےگا۔
