سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں 2 مختلف کاروائیوں میں بھارتی پراکسی تنظیموں کے 41 دہشت گرد ہلاک
ہلاک دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخواج اور فتنہ الہندستان سے تھا ، آئی ایس پی آر
پاک فوج کے شئعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ 29 جنوری کو بلوچستان میں 2 الگ الگ کاروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی تنظیموں کے 41 دہشت گرد ہلاک کر دئیے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ایک کارروائی ہرنائی ضلع کے نواحی علاقے میں خفیہ اطلاعات پر کی گئی، جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔
ہرنائی میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں سرگرم 30 خوارج جہنم واصل ہوئے۔
ہلاک دہشت گردوں کا تعلق فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان سے تھا، ہلاک دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔
برآمد شدہ دھماکہ خیز مواد کو موقع پر تلف کر دیا گیا۔
دوسری کارروائی ضلع پنجگور میں ایک اور خفیہ اطلاع پر کی گئی جس کے دوران دہشت گردوں کا ٹھکانہ تباہ کر دیا گیا اور فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 11 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
ہلاک دہشت گرد ماضی میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث رہے۔
آئی ایس پی آر کے ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور بینک میں ڈکیتی کے ذریعے لوٹی گئی رقم بھی برآمد کی گئی ہے، برآمد کی گئی رقم 15 دسمبر 2025ء کو پنجگور میں ہونے والی بینک ڈکیتی سے تعلق رکھتی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
