Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کاروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 108 دہشت گرد جہنم واصل، 10 جوان شہید ہلاک

سیکیورٹی فورسز  کی بلوچستان میں کاروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 108 دہشت گرد جہنم واصل، 10 جوان شہید ہلاک

کوئٹہ: (نیوز پلس) سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی جانب سے 12 مقامات پر کیے گئے حملے ناکام بناتے ہوئے مجموعی طور پر 108 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ ان کارروائیوں کے دوران پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے 10 جوان جامِ شہادت نوش کر گئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف صوبے کے مختلف علاقوں میں آپریشنز بدستور جاری ہیں۔ گزشتہ دو روز کے دوران پنجگور اور شعبان کے علاقوں میں مزید 41 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ حالیہ کارروائیوں میں 58 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رات گئے دہشت گردوں نے بلوچستان کے مختلف مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، تاہم سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے تمام حملے ناکام بنا دیے۔ دہشت گردوں کی جانب سے گوادر میں ایک بلوچ مزدور خاندان کے 5 افراد کو بھی شہید کر دیا گیا، جن میں ایک خاتون اور تین بچے شامل ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مختلف لوکیشنز پر دہشت گردوں کا تعاقب جاری ہے اور کارروائیوں کے دوران مزید دہشت گردوں کی ہلاکتوں اور نقصانات کی اطلاعات بھی موصول ہو رہی ہیں۔

وزیراعظم کا بیان

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کوئٹہ، نوشکی، دالبندین، پسنی اور گوادر میں دہشت گردوں کی کارروائیاں ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شہداء کے بلند درجات اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبر کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ “مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء پر فخر ہے۔ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے، اور پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔”

وزیرداخلہ کی مذمت

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشت گردانہ حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حملے ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ بہادر سپوتوں نے بروقت اور مؤثر کارروائی کے ذریعے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، اور جامِ شہادت نوش کرنے والے جوان قوم کے ہیرو ہیں جن کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More