سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن۔ بھارتی حمایت یافتہ 8 دہشت ہلاک
دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگرد کاروائیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر
قلات میں سیکیورٹ فورسز کے خلاد فتنہ الہندوستان کے خلاف آپریشن میں 8 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 دسمبر کو سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارت کے حمایت یافتہ 8 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔ یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم طور پر ملوث رہے تھے۔
علاقے میں کسی بھی دیگر بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے دہشت گرد کے خاتمے کیلئے کلئینرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قومی ایکشن پلان کے تحت وفاقی ایپکس کمیٹی سے منظور شدہ وژن ’’عزمِ استحکام‘‘ کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ٖیر ملکی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک انسداد دہشت گردی کے خامتے تک انسداد دہشت گردی مہم جاری رکھیں رکھیں گے۔
