سیکیورٹی فورسز نئ بنوں کینٹ پر حملہ ناکام بناتے 6 دہشت گرد ہلاک کر دئیے۔ 15 شہری شہید
بنوں : سیکیورٹی فورسز نئ بنوں کینٹ بنوں کینٹ پر فتنہ الخوایج کا دہشت گردی حملہ ناکام بناتے جہنم ساؤل کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آج خارجیوں نے افطار کے وقت جب بنوں بازار میں رش تھا، بارود سے بھری دو گاڑیاں بنوں کینٹ کی دیوار سے ٹکرا دیں، اس بزدلانہ حملے میں 15 شہریوں کی شہادت اور 25 کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
سیکیورٹی فورسز کی بر وقت کاروائی سے بنوں کینٹ کے باہر گھبراہٹ میں دہشت گردوں نے دو بارود سے لدی ہوئی گاڑیاں کینٹ کی دیوار سے ٹکرائیں، جس سے قریبی گھر کے منہدم ہونے سے معصوم شہریوں کی شہادتوں اور ان کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جبکہ ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں افطار کے وقت معصوم شہریوں اور مسجد کو نشانہ بنانے سے واضح ہوتا ہے کہ ان دہشت گردوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
سیکیورٹی فورسز کی فوری جوابی کارروائی سے دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ تمام دہشت گردوں کے خاتمے تک کلیرنس آپریشن جاری رہے گا۔