شکیل احمد چنا سے
سیہون شریف(نیوز پلس)سیہون شریف میں سید عبداللہ شاھ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کے پیڈس وارڈ میں بچوں کا عالمی دن منایا گیا، اس موقع پر ڈائریکٹر SASIMS ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے بچوں کے خصوصی وارڈ کا دورہ کرکے وہاں پر داخل بچوں کی عیادت کی اور بچوں میں تحائف پیش کیئے، جبکہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر ایک واک بھی کیا گیا جس میں ڈاکٹرز، پئرامیڈیکل اسٹاف، اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر SASIMS ڈاکٹر معین الدین صدیقی نے کہا کہ بچوں کے عالمی دن کے موقع پر والدین کو پیغام دیتے ہیں کہ والدین اپنے بچوں کو ٹائیفائیڈ (مدے کے بخار) سے بچاو کی وئکسین مہم میں محکمہ صحت سندھ کا ساتھ دیں اور اپنے 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاو کی وئکسین ضرور لگوائیں، یہ وئکسین خطرناک نہیں ہے، سوشل میڈیا پر ٹائیفائیڈ سے بچاو مہم کو ناکام بنانے کیلیئے مہم جاری ہے اس سے گریز کیا جائے، والدین اپنے بچوں کو یہ وئکسین ضرور لگوائیں تاکہ مستقبل میں بچے ٹائیفائیڈ سے بچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی تربیت ضرور کریں جبکہ روٹین کی وئکسین بھی لازمی ہے۔