Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سید خورشید شاہ کو نیب نے گرفتار کر لیا

گرفتاری آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عمل میں آئی ہے۔نیب

راولپنڈی(نیوز پلس) قومی احتساب بیورو نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان کی یہ گرفتاری آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عمل میں آئی ہے۔ یہ بھی یاد رہے کہ چند ماہ قبل چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے زیر صدارت ہونے والے اعلیٰ سطح اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کے خلاف انکوائری کی منظوری دی گئی تھی۔ سید خورشید شاہ کیخلاف 7 اگست سے تحقیقات کا آغاز ہوا تھا۔ با خبرذرائع کے مطابق سیدخورشید شاہ کیخلاف ابتدائی تحقیقات میں تمام الزامات ثابت ہوئے، اب گرفتاری کے بعد ان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔ نیب راولپنڈی اور سکھر کی ٹیم نے مشترکہ کارروائی کرکے خورشید شاہ کو گرفتار کیا۔نیب ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ سیدخورشید شاہ نے ہوٹل، پٹرول پمپس اور بنگلے فرنٹ مین اور بے نامی داروں کے ناموں پر بنائے۔ انہوں نے کوآپریٹو سوسائٹی میں بنگلے کیلئے پلاٹ غیر قانونی طور پر نام کرائے۔ انھیں ریمانڈ کیلئے کل عدالت میں پیش کیا جائے گا اور راہداری ریمانڈ لے کر خورشید شاہ کو سکھر منتقل کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More