سیاستدانوں کو نیوٹنز تھرڈ لاء آف موشن کا ضرور مطالعہ کرنا چاہیئے ۔ گلوکار علی ظفر
معروف گلوکار اور وراسٹائل اداکار علی ظفر نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے پیش نظر سیاستدانوں پر طنزیہ جملے کہتے ہوئے کہنا تھا کہ ہر سیاستدان کو سب سے پہلے ’نیوٹنز تھرڈ لاء آف موشن‘ کا مطالعہ کرنا چاہیے۔
Newton’s third law is the first thing every politician should study. “For every action (force) in nature there is an equal and opposite reaction. If object A exerts a force on object B, object B also exerts an equal and opposite force on object A.”
گلوکار علی ظفر نے مزید کہا کہ فطرت میں ہر عمل کا برابر اور مخالف کا رد عمل ہوتا ہے اگر آبجیکٹ (اے) اپنے مخالف آبجیکٹ (بی) پر ایک قوت کا استعمال کرتا ہے تو آبجیکٹ (بی) بھی آبجیکٹ (اے) پر اتنی ہی مخالف قوت کا استعمال کرتا ہے۔