سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 2 دہشت گرد واصل جہنم
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔ دہشتگردوں کے خلاف خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد عبداللہ خدری اور خالد عرف جانان مارے گئے جو سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔
اہل علاقہ نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔