سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچیوں کی یو اے ای
سے واپسی کے لیے ٹیم تشکیل دینے کا حکم
پیر تک وزارت خارجہ،وزارت داخلہ، اور ایف آئی اے بچیوں کی واپسی کا مکمل لائحہ عمل تیار کر کے پیش کرے ۔سپریم کورٹ
عبد الرؤف بزمی ۔ اسلام آباد
سپریم کورٹ نے ایف آئی اے کو اداکارہ صوفیہ مرزا کے بچیوں کی یو اے ای
سے واپسی کے لیے ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھاکہ پیر تک وزارت خارجہ،وزارت داخلہ، اور ایف آئی اے بچیوں کی واپسی کا مکمل لائحہ عمل تیار کر کے پیش کرے اور جن افسران نے بچوں کی 12 سال سے واپسی پر غفلت برتی ان کی نشاندہی کریں۔۔ منگل کے روز سپریم کورٹ میں اداکارہ صوفیہ مرزا کی بچیوں کی یو اے ای سے واپسی کا معاملہ کی سماعت ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس مقبول باقر کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نےکی۔۔۔
واضح رہے کہ پیر کے روز سپریم کورٹ آف پاکستان نے سیکرٹری خارجہ اور ڈی جی ایف آئی اے سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا تھا ، اس موقع پر جسٹس مقبول باقر نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہنا تھا کہ
سیکرٹری صاحب ابھی تک اس معاملے پر کیا کام ہوا؟ سپریم کورٹ کے کل کے حکم کے بعد کیا اقدامات کیے؟
جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے آپ صرف خانہ پوری کے لیے آئے ہیں، ٹھوس اقدامات کے بجائے آپ فضول مشقت میں پڑے ہوئے ہیں
اگر ایسا بھارت کے کسی شہری کے ساتھ ہوتا تو وہ کیا کرتے؟ کوئی حال نہیں ہے یہاں ، جسٹس مقبول باقر نے کہا کہ اب آگے کیا ہو گا تاہم لائن بتا دیں
، جس پر سیکرٹری خارجہ نے جواب دیتے ہوئے کہا تھاکہ وزیر خارجہ اماراتی ہم منصب کو معاملے پر خط لکھیں گے،