Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ صلاح الدین،لیڈی کانسٹیبل کیس کاازخودنوٹس لے۔احسن اقبال

لیگی رہنما نے صلاح الدین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی

کامونکی(نیوز پلس)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوام کے دکھ دردکااحساس ہی نہیں،سپریم کورٹ صلاح الدین،لیڈی کانسٹیبل کیس کاازخودنوٹس لے۔مسلم لیگ (ن) کے رہنمااحسن اقبال پولیس تشدد سے جاں بحق نوجوان صلاح الدین کے گھر پہنچے،جہاں لیگی رہنما نے صلاح الدین کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی کی۔اس موقع میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ صلاح الدین کی ہلاکت مجرمانہ غفلت ہے،درندگی کی ایسی مثال کہیں نہیں ملتی،اس واقعے نے پورے پاکستان کو جھنجوڑ دیا اس کے علاوہ حکومت ایک لیڈی کانسٹیبل کوتحفظ فراہم نہ کرسکی،حکمران بے حس ہیں،عوام کے دکھ دردکااحساس نہیں۔احسن اقبال کا نے سپریم کورٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ صلاح الدین،لیڈی کانسٹیبل کیس کاازخودنوٹس لے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More