Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سپریم کورٹ: آئندہ عدالتی ہفتے کی کاز لسٹ جاری ، اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

مقدمات کی سماعت کیلئے چیف جسٹس اف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے 1 عدد لارجر اور 6 عدد ریگولر بینچ تشکیل دیے ہیں

سپریم کورٹ: آئندہ عدالتی ہفتے کی کاز لسٹ جاری ، اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

مقدمات کی سماعت کیلئے چیف جسٹس اف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے 1 عدد لارجر اور 6 عدد ریگولر بینچ تشکیل دیے ہیں

سپریم کورٹ میں آئندہ عدالتی ہفتے میں مختلف اہم اور عام نوعیت کے مقدمات کی کاز لسٹ جاری،،،،مقدمات کی سماعت کیلئے چیف جسٹس اف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے 1 عدد لارجر اور 6 عدد ریگولر بینچ تشکیل دیے ہیں۔عدالت عظمیٰ کی طرف سے جاری كاز لسٹ کے مطابق سوموار 18 اپریل کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مسافت (mileage) اور اضافی ٹائم (over time) الاونسز سے متعلق ریلوے ملازمین اور خیبرپختونخواہ ایف سی (فرنٹئیر کانسٹیبلری) ملازمین کی سروس برخاستگی سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کریں گے

اسلام آباد(نیوزپلس) سپریم کورٹ میں آئندہ عدالتی ہفتے میں مختلف اہم اور عام نوعیت کے مقدمات کی سماعت کیلئے چیف جسٹس اف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال نے 1 عدد لارجر اور 6 عدد ریگولر بینچ تشکیل دیے ہیں۔عدالت عظمیٰ کی طرف سے جاری كاز لسٹ کے مطابق سوموار 18 اپریل کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ مسافت (mileage) اور اضافی ٹائم (over time) الاونسز سے متعلق ریلوے ملازمین اور خیبرپختونخواہ ایف سی (فرنٹئیر کانسٹیبلری) ملازمین کی سروس برخاستگی سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت کریں گے۔ سوموار کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبرپختونخواہ کے ملازمین کی سروس مستقلی سے متعلق دائر درخواستوں اور ایف بی آر ملازمین کی  سروس پروموشن سے متعلق کیس کی بھی سماعت کریں گے۔سوموار کو ہی جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں پرائیوٹ مریضوں سے فیسوں کی وصولی سے متعلق کیس کی بھی سماعت کرے گا۔جبکہ سوموار کو دن ایک بجے کورٹ نمبر ایک میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ آئین کے آرٹیکل 63 اے کی تعبیر و تشریح سے متعلق دائر صدارتی ریفرنس پر سماعت کرے گا۔منگل 19 اپریل کو سپریم کورٹ میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پلاٹوں کی غیر قانونی منتقلی سے سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچانے کے کیس میں ملوث کویٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی دائر کردہ درخواستوں سمیت ٹیچرز اور درجہ چہارم ملازمین کی غیر قانونی اور بوگس بھرتیوں کے کیس میں ملوث نصر اللہ نامی شخص و دیگر کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی دائر کردہ درخواستوں پر سماعت کرے گا۔مذکورہ بینچ سندھ سمال انڈسٹریز کوآپریشن میں غیر قانونی بھرتیوں اور فنڈز میں خرد برد کیس کے ملزمان سید خادم حسین و دیگر کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی دائر کردہ درخواستوں کی بھی سماعت کرے گا۔علاوہ ازیں منگل کو جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں ٰ دو رکنی بینچ سٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ملازمین کی پینشن سے متعلق کیس کی بھی سماعت کرے گا۔ منگل کو ہی جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ عطیہ دہندگان ممالک کی جانب سے زلزلہ 2005 کے دوران وصول ہونے والے فنڈز سے متعلق کیس کی بھی سماعت کرے گا۔بدھ 20 اپریل کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ گلستان جوہر کراچی، کمرشل پلاٹوں کی غیر قانونی نیلامی کیس میں ملوث ملزمان ندیم احمد صدیقی و دیگر کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی دائر کردہ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔بدھ کو ہی جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ لینڈ ریفارمز سے متعلق دائر درخواست کی بھی سماعت کرے گا۔جبکہ بدھ کو ہی جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کے دوران خرد برد اور بے ضابطگیوں کے ملزمان پنجاب صاف پانی کمپنی کے ملازمین کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی دائر کردہ درخواست سمیت بلوچستان میں سرکاری ہسپتالوں کی حالت زار سے متعلق لیے جانے والے از خود نوٹس کیس کی بھی سماعت کرے گا۔جمعرات 21 اپریل کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ گنے کی فصل کے کاشت کاروں کو سندھ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی میں کروڑوں کے گھپلوں کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی دائر کردہ درخواستوں سمیت اومنی گروپ کے مالک خواجہ عبد الغنی مجید کی ضمانت منسوخی کیلئے نیب کی دائر کردہ درخواست پر سماعت ہو گی۔ جمعرات کو ہی جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں تین رکنی بینچ پراونشل سوشل سیکورٹی آرڈیننس ترمیمی ایکٹ 2013 سے متعلق دائر درخواست پر بھی سماعت کرے گا۔جمعہ 22 اپریل کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ریلوے ملازمین کی سروس الاؤنس سے متعلق دائر مختلف درخواستوں پر سماعت کرے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More