کراچی ۔ (نیوز پلس) سوک سینٹر کراچی میں سرکاری افسران کے درمیان خونی تصادم کے نتجے میں ایک دوسرے پر گولیاں چلادیں، جس کے نتیجے میں ڈپٹی ڈائریکٹر لینڈ گلستان جوہر وسیم عثمانی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وسیم رضا جاںبحق جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالحفیظ زخمی ہوگئے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کمرے میں 6 افراد میٹنگ کیلئے جمع تھے پھر تین افراد کو باہر نکال دیا گیا اور چند منٹوں بعد گولیاں چل گئیں، گولیاں کس بات پر چلیں؟ کس نے چلائیں؟ یہ طے ہونا ابھی باقی ہے
تاہم پولیس نے آفس سپرنٹنڈنٹ عمران شاہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ فارنزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاہم داخلی راستوں پر پر واک تھرو گیٹ اور چیکنگ کے باوجود اسلحہ اندر کیسے پہنچا؟ یہ وہ پہلو ہے جس نے سوک سینٹر کی سیکورٹی پر سوالیہ نشان لگادیا ہے۔