سوناکشی سنہا نے حمل کی افواہوں پربالآخر خاموشی توڑ دی
بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ سوناکشی سنھا نے اپنے حمل کی افواہوں کو سختی سے رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی نئی کاروباری کوشش ‘ ایزی موم’ کا اعلان کیا ہے کسی بچے کا نہیں ۔ ‘ایزی موم ‘ نئی ماؤں کے لئے پوسٹ میٹرنٹی کئیر میں معاون ہو گا۔
سوناکشی سنہا نے انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ ، "یہ کسی بچے کی بات نہیں ہے، بلکہ میرے نئے بچے یعنی برانڈ ‘ایزی موم’ کی بات ہے۔”
اداکارہ نے اپنی نئی برانڈ لانچ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ یہ برانڈ نئی ماؤں کی مدد کے لیے بنایا گیا ہے، جو ماں بننے کے بعد کی مشکلات کو آسان کرے گا۔
سوناکشی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایزی موم ان کے پچھلے برانڈ ‘سوایزی نیلیز’ کے بعد ان کا دوسرا بڑا پوجیکٹ ہے یہ برانڈ خاص طور پر پوسٹ میٹرینٹی کئیر کو بہتر بنانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے جس میں نئی ماؤں کو ان کی صحتیابی اور روزمرہ زندگی میں آسانی فراہم کی جائے گی۔
اداکارہ کی پوسٹ کو ان کے مداحوں کو حیران کر دیا تاہم ساتھ مداحوں نے ان کے بزنس اپسرٹ اور کود اعتمادی کو خوب سراہا بھی۔