Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی کابینہ میں تبدیلیوں کی فہرست مکمل طور پر جعلی ہے۔ نعیم الحق

ہمارے مخالفین پارٹی میں تفریق پیدا کرنے کے لیے جعلی پیغامات پھیلا رہے ہیں لیکن ایسا ہونے والا نہیں ہے۔

اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے وفاقی کابینہ میں رد و بدل سے متعلق زیرگردش فہرست کو جعلی قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ہمارے مخالفین پارٹی میں تفریق پیدا کرنے کے لیے جعلی پیغامات پھیلا رہے ہیں لیکن ایسا ہونے والا نہیں ہے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹوئٹ میں انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میں اس بات کی تصدیق کرسکتا ہوں کہ سوشل میڈیا میں گردش کرنے والی کابینہ میں تبدیلیوں کی فہرست مکمل طور پر جعلی ہے اور اس میں کوئی سچائی نہیں۔انہوں نے مزید کہاکہ ہمارے مخالفین پارٹی میں تفریق پیدا کرنے کے لیے جعلی پیغامات پھیلا رہے ہیں لیکن ایسا ہونے والا نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More