Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سوشانت سنگھ نے کبھی ڈپریشن میں مبتلا ہونے پر گفتگو نہیں کی، والد

وہ محسوس کرتے ہیں کہ اپنے بیٹے کے حوالے سے ان سے کوتاہی ہوئی۔والد

بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سوشانت سنگھ کے والد کے کے سنگھ نے کہا ہے کہ سوشانت نے ان سے کبھی بھی اپنے ڈپریشن (ذہنی دباؤ) میں مبتلا ہونے کے معاملے پر گفتگو نہیں کی۔ سوشانت کے والد نے یہ بات ممبئی پولیس کو دیئے گئے اپنے بیان میں بتائی۔

بھارتی اخبار کے مطابق سوشانت سنگھ کے والد کا کہنا ہے کہ میں نے نہ تو کسی سے کچھ پوچھا اور نا کسی سے اس بارے میں اپنے بیٹے کی موت کے بعد کوئی بات کی کیونکہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ اپنے بیٹے کے حوالے سے ان سے کوتاہی ہوئی۔


سوشانت سنگھ کے والد نے اپنے بیان میں مزید کہا تھا کہ سوشانت 13مئی 2019 کو پٹنہ میں گھر اس وقت آیا تھا جب گھر میں ایک تقریب تھی۔ اور وہ مجھ سے ملا تھا۔ مذکورہ تقریب کو 15 مئی کو منعقد ہونا تھا، اور اس دوران وہ کسی بھی قسم کے تناؤ یا ذہنی خلفشار میں مبتلا نظر نہیں آیا، اگلے روز یعنی 16 مئی کو واپس ممبئی چلا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سوشانت کو واٹس پر پیغامات بھیجا کرتے تھے اور سوشانت اس کا جواب دیا کرتا تھا، میں اسے فون نہیں کرتا تھا کیونکہ وہ اپنے کاموں میں کافی مصروف ہوتا تھا۔

البتہ سوشانت فون کیا کرتا تھا اور ہماری گپ شپ ہوتی تھی۔ وہ پوچھا کرتا تھا کہ کسی چیز کی ضرورت تو نہیں ہے، اس دوران جب بھی اس سے پوچھا کہ وہ کیسا ہے تو اسکا جواب ہوتا تھا کہ وہ بالکل ٹھیک ہے۔

کے کے سنگھ نے مزید بتایا کہ 7جون 2020 کو سوشانت نے مجھے فون کیا تو میں نے اس سے کہا کہ اسے پٹنہ آئے ایک برس ہوگیا ہے، اور میں نے اسے کہا کہ اگر دل کرتا ہے تو آجاؤ، جس پر اس نے کہا کہ دیکھتا ہوں، میں بہتر محسوس نہیں کررہا، میں کسی بھی وقت آجاؤنگا۔ اور 14جون 2020 کو دوپہر سوا دو اور ڈھائی کے درمیان میں پٹنہ میں اپنے گھر میں بیٹھا تھا تو مجھے ٹیلی وژن کی خبروں کے ذریعے پتہ چلا کہ سوشانت نے چھت کے پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More