Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سوئٹزرلینڈ: سوئس سکی ریزورٹ بار میں خوفناک دھماکہ،13 ہلاک متعدد زخمی

سوئٹزرلینڈ:  سوئس سکی ریزورٹ بار میں خوفناک دھماکہ،13 ہلاک متعدد زخمی

عالمی شہرت یافتہ اسکی ریزورٹ میں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح موجود تھے ۔ حکام

سوئٹزرلینڈ کے لگژری ریزورٹ کے بار میں دھماکے سے 14 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے جبکہ مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا یے۔

 

سوئٹزرلینڈ کے مشہور الپائن اسکی ریزورٹ کرانز-مونٹانا میں واقع ایک سیاحتی مقام پر ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔ سوئس پولیس نے جمعرات کی علی الصبح اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 1:30 بجے سیاحوں میں مقبول بار "لے کانسٹیلیشن” میں ہوا، جہاں بڑی تعداد میں لوگ نئے سال کی تقریبات منا رہے تھے۔ واقعے کے وقت بار میں 100 سے زائد افراد موجود تھے۔

پولیس ترجمان گیٹن لیتھیون کا کہنا تھا کہ دھماکے کے بعد فوری طور پر پولیس، فائر بریگیڈ اور کئی ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ ان کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوئے جبکہ کئی ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔ دھماکے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، تاہم چونکہ یہ ایک عالمی شہرت یافتہ اسکی ریزورٹ ہے جہاں بڑی تعداد میں غیر ملکی سیاح موجود ہوتے ہیں، اس لیے واقعے کی نوعیت کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔

پولیس کے مطابق حفاظتی اقدامات کے تحت پورے علاقے کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے جبکہ کرانز-مونٹانا کے فضائی علاقے میں نو فلائی زون بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More