Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہاہے۔سعید غنی

عمران اسماعیل گورنر سندھ میں ایک چپڑاسی کو نہیں ہٹا سکتے

کراچی(نیوز پلس)صوبائی وزیراطلاعات سندھ سعید غنی نے وفاقی حکومت اور گورنر سندھ کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جارہاہے۔انہوں نے کہاکہ گورنر سندھ کے پاس کوئی اختیارات نہیں ہے، عمران اسماعیل گورنر ہاؤس میں لگے چپراسی کا بوریا بستر گول نہیں کر سکتا، ان کا کہنا تھا کہ کوئی طبقہ سکون سے اپنی زندگی نہیں گزار رہا پی ٹی آئی کی وجہ سے آج عوام مصیبت میں ہیں،جو لوگ سکون چاہتے ہیں انہیں پی ٹی آئی کا ساتھ چھوڑنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی آرٹس کاؤنسل میں جاری ادب میلے میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا۔سعید غنی کا کہنا تھا کہ آئی جی سندھ وفاق کو انگوٹھا دکھا رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات سندھ نیبی آئی ایس پی کارڈ پر بے نظیر کا نام اور تصویر ہٹانے پر حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہنون لیگ نے بھی بی آئی ایس پی کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ناکام رہی بی آئی ایس پی کے فارمز مخالف جماعتوں کو بھی دیے گئے تھیسینیٹ اور قومی اسمبلی نے بی آئی ایس پی پروگرام کو منظور کیا تھا بی آئی ایس پی کا نام بدلنے کے لیے قانون بدلنا ہوگا لوگوں کے دلوں میں بے نظیر بھٹو کا نام ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More