Newspulse - نیوز پلس
پاکستان، سیاست، کھیل، بزنس، تفریح، تعلیم، صحت، طرز زندگی ... کے بارے میں تازہ ترین خبریں

سندھ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے اجاگر کی جائے۔بلاول بھٹو زرداری

پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر سندھ حکومت مزید اسکیمیں لائے

اسلام آ باد (نیوز پلس) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کاسندھ اسمبلی کا دورہ، دورے میں انہوں نے وزراء، معاونین خصوصی، مشیران اور اراکین اسمبلی سے ملاقاتیں کیں۔بلاول بھٹو زرداری کو وزراء، مشیران اور معاون خصوصی نے اپنے محکموں کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے صوبائی وزراء، مشیران اور معاونین کو عوام سے رابطے کے عمل کو بڑھانے کی ہدایت کی۔چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ سندھ حکومت کی کارکردگی کو عوام کے سامنے اجاگر کیا جائے، پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کی بنیاد پر سندھ حکومت مزید اسکیمیں لائے۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ ویسٹ ٹو انرجی پراجیکٹ کو جلد از جلد شروع کیا جائے جبکہ مٹھی اور اسلام کوٹ کے آر او پلانٹس کو فعال کرنے کی ہدایت بھی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More