ممبئی (نیوزپلس) بالی ووڈ کے ورسٹائل اداکار سلمان خان نے ساتھی اداکاروں کو وارنگ دے ڈالی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نجی ٹی وی چینل پر ریئلٹی شو کی میزبانی کر رہے ہیں جس میں ان کی سالگرہ منائی جائے گی۔ اس حوالے سے شو کی شوٹنگ مکمل کر لی گئی ہے جس کا پرومو چینل کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔
اس پرومو میں سلمان خان اپنی ساتھ اسٹارز روینہ ٹنڈن اور جیکولین فرنینڈس سے گفتگو کر رہے ہیں۔ اس دوران سلمان خان نے سوال کیا کہ کیا آپ بتاسکتی ہیں میں ایک منٹ میں کتنے ٹھمکے لگاسکتا ہوں؟ جس پر روینہ نے جواب دیا کہ 30۔
اس جواب پر سلمان خان نے کہا وہ 173 ٹھمکے لگا سکتے ہیں۔ ساتھ ہی لیجنڈ اداکار نے دلچسپ انداز میں وارننگ دی کہ دنیا میں تین چیزوں سے متعلق کبھی غلط اندازہ نہیں لگانا چاہیے، میں، مجھے اور میرے ٹھمکے۔‘
بالی ووڈ کے سلو کا یہ جواب سن کر دونوں اداکارؤں نے خوب انجوائے کیا